اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2020ء - ثنااللہ ناگرہ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم کریں گے، چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، تواشیائے خوردونوش کی قیمتیں اور کرایوں میں کمی کی جائے،کورونا کا مقابلہ کرنے کیلئے عوام کو حکومت کا ساتھ دینا ہوگا۔
انہوں نے وفاقی وزراء کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پہلی ہماری کوشش مزدور اور مستحق لوگوں تک پہنچنا تھا، اس کیلئے ہم نے احساس پروگرام شروع کیا،اب تک 81ارب روپے 68 لاکھ خاندانوں میں بانٹا گیا ہے۔ اس کی کہیں مثال نہیں ہے، اتنے تھوڑے وقت میں اتنا پیسا بانٹا گیا ہے، ابھی احساس پروگرام چلتا رہے گا، انہوں نے کہا کہ آج ہم ایک اور پیکج اعلان کررہا ہوں، بے روزگاروں کیلئے ویب سائٹ بنا دی ہے، اس پر کوئی بھی بے روزگار اپنا ڈیٹا دے گا، کہ وہ کہاں کام کررہا تھا اور کب سے بے روزگار ہے، احساس پروگرام کی طرح ہم ان لوگوں کو بھی پیسے پہنچائیں گے۔
جن کو ویب سائٹ پر نام کا اندراج نہیں کرنا آئے گا وہ اپنے گھر میں کسی بھی اسٹوڈنٹ کے ذریعے نام اندراج کروا سکتے ہیں۔ ٹائیگرز فورس کو کہتا ہوں کہ آپ ان مستحق لوگوں تک پہنچیں۔جب لوگوں کے نام رجسٹرڈ ہوجائیں گے تو ہم پھر ان کی اسکروٹنی کریں گے۔جو مستحق ہوں گے ان کو کیش پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جن ممالک میں 20ہزار سے زیادہ لوگ مرگئے ہیں انہوں نے فیصلہ کیا کہ ہے کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کھولی جائے۔
اس لیے پاکستا ن میں بھی کنسٹرکشن انڈسٹری کو پوری طرح کھولا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت سب سے کم قیمت ہے، ہم نے ایک مہینے میں پٹرول کی 30روپے قیمت کم کی ہے، ڈیز ل کی ہم نے 42روپے قیمت کم کی ہے، ڈیزل فیول ٹرانسپورٹ اور کسان استعمال کرتے ہیں، اس کا اثر ہر چیز پر پڑے گا۔ چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی ہے کہ پٹرول اور ڈیز ل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں، تواشیائے خوردونوش کی قیمتیں اور کرایوں میں کمی کی جائے۔کیونکہ جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہر کوئی قیمت بڑھا دیتاہے۔اب پٹرول ڈیزل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام تک پہنچایا جائے۔مٹی کا تیل ہم نے 45روپے کم کیا ہے۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
وزیراعظم نے ساجد گوندل اغواءکی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08...
-
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 مئی 2020ء - ثنااللہ ناگرہ ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے مہنگ...
-
پاکستان کے ضلع جہلم میں عدالت نے ایک ویڈیو میں مبینہ طور پر کچھ مذہبی شخصیات کو پہنچانے کی بات کرنے والے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت...
-
ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اس سال ویکسین نہیں آئے گی،جس کا مقصد فی الحال کورونا نہیں جائے گا، ہمیں کورونا کے ساتھ ہی گزارا کرنا ہوگا۔ وزیراعظم عم...

No comments:
Post a Comment