Tuesday, September 8, 2020

وزیراعظم نے ساجد گوندل اغواءکی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

                           وزیراعظم نے ساجد گوندل اغواءکی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی                                                   اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 ستمبر)(۔2020ء) وزیراعظم عمران خان نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے افسر کے مبینہ اغوا کی تحقیقات کے لیے مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دیدی ہے. ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکرٹری داخلہ نے ساجد گوندل کے لیے اغواءکے معاملے پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دی ذرائع کے .مطابق کمیٹی میں وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری بھی شامل ہیں..

کمیٹی ساجد گوندل کے اغوا پر تحقیقات کر کے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گی یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جاوید اقبال نے بھی ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی کا نوٹس لیا تھا..

اعلامیہ میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن نے ساجد گوندل کی مبینہ گمشدگی سے متعلق سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پولیس سے رپورٹ کر لی ہے‘جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن جاوید اقبال بدھ کو ساجد گوندل کے اہل خانہ سے ملاقات بھی کریں گے میڈیا رپورٹس کے تحت ساجد گوندل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ جمعرات کی شام سے لاپتہ ہیں.

اسلام آباد پولیس کو ان کی سرکاری گاڑی جمعہ کی صبح وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاﺅن میں واقع زرعی تحتقیقاتی مرکز کے باہر سے ملی تھی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ساجد گوندل کو بازیاب کرا کے پیر کو دن دوپہر دو بجے تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے.                                    

وزیراعظم نے ساجد گوندل اغواءکی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی مشیر داخلہ شہزاد اکبر کی سربراہی میں 3 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دی گئی ہے

                                                                               اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08...